• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے نظام کا پانچواں دن، 4136 الیکٹرانک چالان جاری، تعداد 22 ہزار 869 ہوگئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد پانچویں روز 4136 الیکٹرانک چالان جاری کئے گئے،مجمعوعی تعداد 22 ہزار869ہو گئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق سب سے زیادہ 2737چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جاری کئے گئے۔ ہیلمٹ نہ پہننے پر812، اوور اسپیڈنگ پر116،سگنل توڑنے پر 169، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر157،ٹنٹڈ گلاسز پر56، نو پارکنک پر24، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 23،مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر20، لین لائن کے استعمال پر 15 ، رانگ وے پر 8، بے جا لوڈ اور اوور لوڈنگ پر 11 ای چالان جاری کئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید