کراچی (جنگ نیوز) ایپک اجلاس کا اختتام ہوگیا، رہنماؤں کا سب کیلئے فائدہ مند تجارت پر اتفاق،مشترکہ اعلامیہ جاری،رہنماؤں کا AI اور آبادی میں کمی جیسے چیلنجز پر تعاون کا عزم ،ماہرین کا کہنا ہے کہ مشترکہ اعلامیہ کسی معجزے سے کم نہیں، چینی صدر نے AIکے نظم و نسق کیلئے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کی تجویز پیش کردی ۔ شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کو پوری دنیا کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، نہ کہ چند ممالک کے مفاد کے لیے۔ ان کی یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ بین الاقوامی سطح پر AI کو ریگولیٹ کرنے کی کوششوں کی مخالفت کر رہا ہے۔