کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے تقریبا تمام سرکلز میں گزشتہ ایک ماہ سے خوف و ہراس اور بے چینی کی کیفیت طاری ہے اس کے باعث تحقیقات اور مقدمات درج کرنے پر جمود چھایا ہوا ہے۔ صرف راولپنڈی اور اسلام آباد سرکلز کے سوا گزشتہ ایک ماہ کے دوران کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، گجرانوالہ اور فیصل آباد میں انکوائریز درج ہونے کی رفتار نہایت سست روی کا شکار ہے، مذکورہ سرکلز میں مقدمات بھی درج نہیں ہو رہے۔صرف اسلام آباد اور راولپنڈی کے سرکلز میں ایک ماہ کے دوران مقدمات درج ہوئے ہیں وہ بھی ایک مذہبی تنظیم کے عہدے داروں اور کارکنوں کے خلاف۔ ادارے کا کوئی بھی افسر موجودہ حالات پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔