کراچی (نیوز ڈیسک) رانی سے کرینہ تک، طلاق یافتہ مردوں سے شادی کر کے محبت پانیوالی اداکاراؤں نے ثابت کیا سچی محبت ماضی کی بندشوں سے بالاتر ہوتی ہے، کرینہ، بپاشا، شلپا، کلکی، لارا اور رانی مکھرجی نے دل کی بات سنی۔ ازدواجی تجربہ کار ساتھیوں کیساتھ محبت، اعتماد اور استحکام کا سفر، محبت ماضی یا قیود سے نہیں دلی سکون سے ہوتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی معروف اداکاراؤں نے اپنی زندگی میں یہ ثابت کیا ہے کہ محبت ماضی یا معاشرتی قیود سے نہیں بلکہ دل کے سکون سے ہوتی ہے۔ کرینہ کپور خان نے 2012 میں سیف علی خان سے شادی کی، جو اس سے قبل اداکارہ امرتا سنگھ کے شوہر تھے اور آج دونوں اپنے بیٹوں تیمور اور جہ کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ بپاشا باسو نے کرن سنگھ گروور سے 2016 میں شادی کی، جو پہلے دو بار شادی کر چکے تھے اور دونوں کی بیٹی دیوی ان کی خوشیوں کا مرکز ہے۔