کراچی( اسٹاف رپورٹر)سولجر بازار میں کروڑوں روپے کی زمین پر واقع جفلرسٹ گرلز سیکنڈری اسکول کی عمارت کو محکمہ تعلیم کے علم میں لائے بغیر مخدوش قرار د ے کر تالے ڈال دیئے گئے ہیں۔ ہفتے کی صبح جب اساتذہ اور طالبات اسکول پہنچیں تو اسکول میں تالے لگے ہوئے تھے جس پر اسکول کے باہر اسمبلی لگائی اور گھروں کو واپس چلے گئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق کل رات 8بجے اسکول کو سیل کیا گیا جب کہ اسکول انتظامیہ کے مطابق ہمیں اسکول سیل کرنے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا تھا اور عمارت بھی اتنی مخدوش نہیں تھی کہ اسے سیل کیا جاتا اصل میں گزشتہ کئ برس سے اسکول پر قبضہ کی کوششیں ہورہی تھیں اور کے بی سی اے ایس عمل کا حصہ بن گئی تاکہ بچے کہیں اور منتقل ہوجائیں اور اسکول کو لینڈ مافیا کے حوالے کردیا جائے۔