• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ ٹیکس ریٹ، کاروباری لاگت صنعتی ترقی میں رکاوٹ ہے، رانا تنویر حسین

لاہور(آصف محمود بٹ ) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جب تک ٹیکس کی شرح مسابقتی سطح پر نہیں آتی اور مارک اَپ کم نہیں ہوتا، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کا فروغ مشکل ہے، حکومت اس بابت کام کر رہی ہے اور جلد اس حوالے سے پیش رفت ہو گی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد پر صدر فہیم الرحمن سہگل سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ 22 فیصد شرح سود پر کاروبار کرنا مشکل تھا اب 11ہے مزید کم کیا جائے گا، کاروبار کی لاگت بڑھنے سے انڈسٹری کی گروتھ نیگیٹو ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈیفالٹ سے تو بچاؤ کر لیا تاہم آئی ایم ایف پروگرام کی سخت شرائط نے گروتھ سست کر دی ہے۔ ہر فیصلے میں آئی ایم ایف کو شامل کرنا پڑتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ترقی کی رفتار متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی قومی سلامتی سے جڑی ہے، اس لیے گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے فی من کر دی گئی ہے تاکہ کسانوں کو نقصان نہ ہو۔
اہم خبریں سے مزید