کراچی/اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر/نیوز رپورٹر/نیوز ایجنسیز) ضلع شکارپور سےتعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما،سابق وزیر اعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔ طویل عرصے سے کراچی میں مقیم آفتاب شعبان میرانی کو ایک ہفتے قبل اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا تھا۔ آفتاب میرانی کے انتقال پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، صوبائی وزیر محمد علی ملکانی، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑوسمیت صوبائی و وفاقی وزرا، پیپلز پارٹی کے رہنماؤںاور دیگر اہم شخصیات نے تعزیتی بیان میں مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔