راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی این سی سی آئی اے نے افسران کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیااور اب تک ملزموں کی سیل شدہ جائیدادوں، گاڑیوں اور دیگر پراپرٹیز کی تفصیلی رپورٹ بھی مانگ لی ،ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید خرم نے اب تک درج ہونے والی تمام ایف ائی آرز ،انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر لیا ،انہوں نے ہدایت کی ہے کہ نیشنل سائبر کرائم اینڈ انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے اب تک ملزموں کی جتنی جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر پراپرٹیز سیل کی گئیں، ان کی بھی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔