• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس تک مکمل رسائی کے فیصلے کیخلاف آئینی بنچ کل کامران ٹیسوری کی اپیل کی سماعت کریگا

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کا آئینی بنچ سوموار کے روز ،گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو گورنر کی غیر موجودگی میں گورنر ہاؤس تک مکمل رسائی دینے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کرے گا ، یہ پانچ رکنی بنچ، سینئر جج ،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عقیل احمد عباسی،جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوگا ،یاد رہے کہ یہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ ، کو گورنر ہاؤس تک مکمل رسائی دینے کے حکم کے بعد پیدا ہواتھا،جسے گورنر ٹیسوری نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیاہے ،انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہائی کورٹ نے انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیئے بغیر ہی یہ فیصلہ جاری کیا،اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو گورنر ہاؤس میں ملاقاتوں سے کبھی نہیں روکا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید