• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں شارٹ سرکٹ، گیس لیکج، دھماکا، 7 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابوالحسن اصفہانی روڈ پر قائم ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں شارٹ سرکٹ اور گیس لیکیج کے دوران دھماکے میں 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، دھماکے کی اطلاع پر مبینہ ٹاؤن پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا اس حوالے سے ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری نواز نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں شارٹ سرکٹ اور گیس لیکیج سے دھماکا ہوا جس سے آگ بھڑکی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید