• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بار کونسل کے الیکشن، حیدرآباد کی 3 نشستوں پر کے بی لغاری، عرفان بگھیو اور ایاز تنیو کامیاب

حیدرآباد(بیورورپورٹ)سندھ بار کونسل کے ہفتہ کوہونے والے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حیدرآباد کی3نشستوں پر ایڈووکیٹ کے بی لغاری، ایڈووکیٹ عرفان بگھیو اور ایڈووکیٹ ایاز تنیو واضح اکثریت سے جیت گئے۔پریذائیڈنگ آفیسر وڈسٹرکٹ انڈ سیشن جج حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی وغیر سرکاری نتائیج کے مطابق ایڈووکیٹ خدا بخش عرف کے بی لغاری نے 1350 ووٹ، ایڈووکیٹ عرفان بگھیو نے 1320اور ایڈووکیٹ ایاز تنیو نے 1290ووٹ حاصل کئے ہیں۔ ہفتہ کو ہونے والے الیکشن میں ضلع حیدرآباد میں سندھ بار کونسل کے رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 3063 تھی۔جن میں سے 2200 سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔الیکشن کیلئے سیشن کورٹ میں ایک پولنگ اسٹیشن میں اور 7بوتھ قائم کئے گئے تھے۔ جبکہ سندھ بار کونسل میں حیدرآبادکی 3 نشستوں کیلیے 16 امیدوار مد مقابل تھے۔

ملک بھر سے سے مزید