کراچی (نیوز ڈیسک)جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے ، پانچ فلسطینی شہید،ملبے سے 17 لاشیں برآمد، غزہ کی رہائشی عمارتوں کی مسماری ، ڈرونز سے گرینیڈ حملے،لاشیں ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود، امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ پا رہیں،اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حماس کی دی گئی تین لاشیں یرغمالیوں میں شامل نہیں۔ غزہ کے شہریوں نے بتایا کہ انہوں نے ہر چیز کو وجود سے مٹا دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریغزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے اور مسماری کی کارروائیاں جاری ہیں، جس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور انسانی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ فلسطینی شہید اور 17 لاشیں ملبے سے برآمد کی گئی ہیں۔ دو سال سے جاری جنگ میں مجموعی طور پر 68,858افراد شہید اور 170,664 زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ متعدد لاشیں اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں جن تک امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ پا رہیں۔ خان یونس اور البریج کیمپ سمیت کئی علاقوں میں اسرائیلی جنگی طیارے، توپ خانے اور ڈرونز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔