• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع اشتہار، کینیڈین وزیرِاعظم نے ٹرمپ سے معافی مانگ لی

کراچی (نیوز ڈیسک)متنازع اشتہار پر تنازع کے بعد کینیڈین وزیرِاعظم نےصدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی۔ ریگن مخالف اشتہار پر تجارتی مذاکرات معطل، کینیڈین مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کر دیا۔ وزیراعظم مارک کارنی کا مؤقف ہے کہ ذمہ داری میری ہے، تعلقات بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ادھر ٹرمپ کا کہنا ہے کارنی کی معافی قبول کرلی ہے لیکن تجارت پر بات چیت اب دوبارہ شروع نہیں ہوگی۔سکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رونالڈ ریگن کے بیان پر مبنی ایک متنازعہ اینٹی ٹیرف اشتہار پر معذرت کرلی ہے، جسے اونٹاریو کے وزیر اعلیٰ ڈگ فورڈ نے تیار کرایا تھا۔ اشتہار میں سابق امریکی صدر ریگن کا یہ قول شامل تھا کہ ٹیرف تجارتی جنگوں اور معاشی تباہی کا باعث بنتے ہیں، تاہم اس بیان کو اصل سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید