ریاض(شاہد نعیم ،نمائندہ خصوصی) سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے،عمرہ ویزہ جاری ہونے کے ایک ماہ کے دوران سعودی عرب کا سفر لازمی قرار دے دیا گیا ہے بصورت دیگر ویزہ منسوخ کر دیا جائے گا، ،عمرہ ویزے کی مدت کے حوالے سے جاری ہونے والے ضوابط کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہو گا، قومی کمیٹی برائےعمرہ کے مشیر احمد باجیفر نے بتایا ہے کہ اس کا مقصد حرمین شریفین میں غیرمعمولی ازدحام پر قابو پانا اور گنجائش کے مطابق زائرین کو عمرہ ویزے کا اجرا ہے,اس سے قبل عمرہ ویزہ جاری ہونے کے تین ماہ تک سعودی عرب کا سفر کیا جاسکتا تھا۔