اسلام آ باد (رانا غلام قادر) سی ڈی اے انتظامیہ نے اپنے مختلف شعبوں میں نئے گریجویٹس کو انٹر ن شپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ڈی اے کے شعبہ ایچ آر نے انٹرن شپ کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں۔ سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ۔ پلاننگ۔ آئی ٹی۔پبلک ریلیشنز۔ لاء۔ ایچ آر اور فنا نس میں کل80انٹرنیز رکھے جائیں گے۔ انہیں چھ ماہ کیلئے رکھا جا ئے گا اور ماہانہ 60ہزار روپے مشاہرہ دیا جا ئے گا۔ یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ امیدوار کی گریجویشن کو تین سال سے زیادہ عرصہ نہ ہوا ہوتاکہ صرف فریش گریجویٹس کو تربیت کا موقع مل سکے۔ 80انٹرنیز کی پوسٹوں کیلئے 13500در خواستیں موصول ہوئی ہیں۔