• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی /غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری مجرم سمیت 3ملزمان گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایف آئی نے لاہور سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری مجرم سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا، جبکہ فیصل آ باد میں کروڑوں روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر کو بھی حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق یف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے محمد ہاشم سلطانی(افغانی)،غازی خان اور شفیع اللہ مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا ،ترجمان ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں،ملزم غازی خان 2024 سے ایف آئی اے لاہور کو مطلوب تھا ،ملزم غازی خان کے ساتھی ملزم جلات خان سے 98 لاکھ 50 ہزارروپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی تھی،جبکہ ملزمان محمد ہاشم سلطانی اور شفیع اللہ سے 26 لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں ،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے انسانی سمگلربابر علی کو فیصل آباد سے گرفتارکرلیا، ملزم بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کرشہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے،اس کے خلاف 13 انکوائریاں اور متعدد شکایات درج ہیں، گوجرانوالہ زون میں بھی انکوائریاں ہورہی ہیں ،ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مذکورہ انکوائریاں اور مقدمے سال 2024 اور 2025 میں درج ہوئے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم 10 کروڑ سے زائد کے ویزا فراڈ میں ملوث ہے،ملزم بھاری رقوم لینے کے باوجود شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا،اے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ 
اسلام آباد سے مزید