کراچی (اسٹاف رپورٹر) تُرکیہ کی ٹیم نے تین گولڈمیڈلز کے ساتھ پانچواں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن جیت لیا ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی تھے ۔ ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے مقابلے ہوئے ۔ ایران کی ٹیم کو رنرز اپ قرار دیا گیا۔