کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں تیز رفتار منی کوچ کی ٹکر سے چچا جاں بحق اور بھتیجا زخمی ہوگیا،مشتعل افراد نے کوچ کو آگ لگادی،تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانہ کی حدود کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے چچا اور بھتیجا زخمی ہوگئےجنھیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چچا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دُم تور گیا ، متوفی اور زخمی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم ہیں ، حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے کوچ کو نذر آتش کر دیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس کے مطابق کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت 40سالہ منظور کے نام سے کی گئی جبکہ حادثے میں متوفی کا بھتیجا بشارت زخمی ہوا ہے جبکہ دونوں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم ہیں ، متوفی چھٹیوں پر کراچی آیا ہوا تھا جبکہ حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے پیش آیا ہے جبکہ حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے کوچ کو نذر آتش کر دیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا جس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم کوچ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا محمد علی نیازی نے بتایا کہ حادثہ مروت کوچ کی ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے جبکہ حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے پیش آیا تھا اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔