• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتھوڑے کے وار سے ایک شخص کے قتل میں ملوث باپ اور 2 بیٹے گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف پولیس نے گذشتہ روز ہتھوڑے کے وار سے ایک شخص کو قتل کرنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان توقیر اور تنویر سگے بھائی جبکہ شبیر ان کا والد ہے ،پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول عامر کو 15 لاکھ سے زائد رقم دینی تھی،ملزمان نے مقتول عامر کو گھر بلایا، رقم دینے کا بہانہ بنایا اور دوران گفتگو اسے ہتھوڑے کے وار سے ہلاک کر دیا،واقعہ کے بعد ملوث ملزمان نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور جھوٹی اطلاع دی کہ کچھ نامعلوم افراد ایک شہری کو اغوا کر کے لے گئے ہیں،پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل شواہد اور معلومات کی مدد سے چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا،دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے رقم کے تنازع پر عامر کو قتل کیا اور لاش کو گھر کے ایک خفیہ کمرے میں چھپا دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید