• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ اسپتال میں آپریشن کے بعد مریض کا انتقال، لواحقین مشتعل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کراچی میں آپریشن کے بعد مریض کے انتقال پر لواحقین مشتعل ہوگئے اور اسپتال انتظامیہ سے جھگڑا شروع کر دیا لواحقین نے بل ادا کیے بغیر زبردستی لاش گھر لے جانے کی کوشش کی تو صورتحال بگڑ گئی، انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی طلب کرنے پر لواحقین نے اپنے مزید رشتہ داروں کو بلا لیا جس کے بعد وارڈ سے روڈ تک تصادم شروع ہوگیا، مشتعل افراد اور سیکیورٹی گارڈز میں لاتوں اور گھونسوں کا تبادلہ ہوا جس سے دونوں جانب متعدد افراد زخمی ہوگئے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق انتقال کر جانے والے مریض کا گزشتہ روز آپریشن ہوا تھا اور لواحقین کو پہلے ہی طبی حالت کی خرابی سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لواحقین تین لاکھ روپے سے زائد کا بل ادا کیے بغیر ڈیڈ باڈی لے گئے، ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھگڑے کی مکمل قانونی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید