• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائٹ ہاؤس، آگ لگنے سے 70 سے زائد عارضی دکانیں اور پتھارے خاکستر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لائٹ ہاؤس لیڈی ڈفرن اسپتال کے قریب آتشزدگی کے نتیجے میں 70 سے زائد عارضی دکانیں اور پتھارے خاکستر ہو گئے،تفصیلات کےمطابق نالے سے متصل لنڈا کی عارضی دکانوں اورپتھاروں میں آگ کی اطلاع پر پولیس ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کے رضاکار موقع پر پہنچے ، تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کے عملے نے مزید فائر ٹینڈرز طلب کر لیے جس کے بعد ریسکو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کے مزید فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید