کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد میں قائم نجی میڈیکل سینٹر میں طبی غفلت کے باعث نومولود بچی کی موت کے کیس پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم اسپتال کو سیل کرنے پہنچی تو ٹیم اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیاگیا، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی پریس ریلیز کے مطابق عملے کو اسپتال کے اندر یرغمال بنالیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق سینٹر کے مالک کے پاس صرف بیچلر آف ایسٹرن میڈیسن (BEM) کی ڈگری ہے، مگر وہ خود کو ایلوپیتھک ڈاکٹر ظاہر کرکے غیرقانونی طور پر علاج کر رہا تھا۔