کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،امتحانات میں 26ہزار 774امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 25ہزار 907 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 10399 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 3293 چھ پرچوں میں، 3213 پانچ پرچوں میں، 2572 چار پرچوں میں، 2280 تین پرچوں میں، 1732 دو پرچوں میں جبکہ 1510امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔