کراچی (نیوز ڈیسک) و فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کے اندر کارروائی سے متعلق حکومتی سطح پر فیصلہ کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ افغانستان سے حملے ہوں اور ہم چپ بیٹھ جائیں، دہشتگردی پر چپ نہیں بیٹھ سکتے، وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد دھماکے حملہ آور افغان شہری تھے، فیلڈ مارشل کی مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن ٹیم نے دورہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ، سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے اسلام آباد میں جاری قیام برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔