• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر سمندر 23 نئے تیل و گیس ذخائر تلاش کرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (این این آئی) زیر سمندر 23 نئے تیل وگیس ذخائر تلاش کرنے کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیڑولیم کنسیشنز نےمنظوری دےدی۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی، ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے ساتھ زیر سمندر تیل اور گیس کے نئے ذخائر تلاش کریں گے۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ پاکستان ای اینڈ پی آف شور بِڈ راؤنڈ میں بولی کے بعد بطور آپریٹر 18 بلاکس اور 5 بلاکس شراکت داری میں حاصل کرلئے ہیں۔خط کے مطابق زیر سمندر تیل و گیس ذخائر کی کھوج کیلئے مقامی و غیر ملکی کمپنیوں سے اشتراک کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید