• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی شعبے کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا چاہئے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبے کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا چاہئے انہوں نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، وزیر آبپاشی جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی بورڈ نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری کالجز ندیم میمن، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن شاہ زمان کھیڑو اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سول ورک تیز کیا جائے، خریداری کے عمل میں شفافیت یقینی بنائی جائے ۔
اہم خبریں سے مزید