اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سینٹ کونائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ آئینی طریقہ کار پر عمل درآمد بغیر کسی کو نا اہل نہیں کیا جاسکتا ،پارٹی لائن کیخلاف ووٹ دینا انحراف مگر ضمیر کے مطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا ، اگر کوئی کہتا ہے میرے ضمیر کے مطابق یہ ٹھیک ہے تو وہ ووٹ دے دیتا ہے اور اس کے بعد پارٹی کا بھی حق ہے کہ وہ پراسس کرے اگر کسی معزز ممبر نے ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا تو ابھی تک اس ایوان کا ممبر ہے۔