• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 مزید ہلاکتیں، 829 کیسز رپورٹ، ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے مزید دو ہلاکتیں اور 829کیسز رپورٹ ہوئے۔ ہلاک ہونیوالوں میں کراچی ضلع وسطی کی 44سالہ خاتون اور حیدرآباد کا 13سالہ لڑکا شامل ہیں جس کے بعد رواں سال ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31ہوگئی ہے۔ کیسز میں کراچی کے419جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے 410کیسز شامل ہیں۔ سیکریٹری محکمہ صحت ریحان بلوچ نے بتایا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں101نئے کیسز داخل ہوئے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں 82نئے مریض داخل ہوئے۔ صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں سے 123 مریض جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں سے93مریض صحتیاب ہوکر گھر گئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے2ہلاکتیں رپورٹ ہوئی۔ رواں ماہ ڈینگی سے صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 8ہزار 891ریکارڈ ہوئی۔ رواں سال صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 14ہزار 468ہے۔اس وقت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد245جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد173 ہے۔کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 291 بیڈ مختص جبکہ حیدرآباد میں 167 اور اندرون سندھ میں 556 ہے جبکہ صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کےلیے 1025 بیڈ مختص کیے گئے ہیں۔کراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 204 بیڈ مختص جبکہ حیدرآباد میں 211 اور اندرون سندھ میں 65 ہے جبکہ صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کےلیے 480 بیڈ مختص کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید