شکارپور(نامہ نگار)بڈانی جتوئی گروہ کا شر برادری کے گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ،5افراد ہلاک ہوگئے۔اطلاع پر مختلف تھانوں کی پولیس کا بڈانی جتوئیاور شعبان یڈانی جتوئی گینگ کیخلاف آپریشن،دو ملزمان ہلاک،متعدد زخمی ،تفصیلات کے مطابق لکھی غلام شاہ کے علاقے چک کے قریب گاؤں بیچانجی میں بڈانی جتوئی گروہ کے مسلح افراد نے حملہ آور ہوکر ایک گھر پر راکٹ لانچر داغ دیا۔ حملے کے نتیجے میں مالک مکان عبد الخالق شر اس کے دو بیٹے خالد شر، راجہ شر اور بھائی عبدالستار شر سمیت مہمان عبدالجبار شر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولین کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر اسپتال پہنچایا۔ جہاں سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ ایک ہی گھر کے پانچ افراد کی لاشیں گھر پہنچنے پر پورے گاؤں میں سوگ کا عالم چھا گیا۔ آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کی قیادت میں مختلف تھانوں کی پولیس نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر وڈو بڈانی جتوئی علاقے کے حکیم بڈانی جتوئی، مولا بخش بڈانی جتوئی اور شعبان بڈانی جتوئی گینگ کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس کی جانب سے دو ملزمان مارے جانے اور کچھ کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔