کراچی(سید محمد عسکری)محکمہ بورڈز و جامعات نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے فائنل ایئر کے 3طلباء کے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کی رپورٹ یونیورسٹی انتظامیہ سے طلب کر لی ہے۔ سیکرٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے جس میں تین مستقبل کے ڈاکٹرز کی جان چلی گئی۔ ہم اس رپورٹ کے موصول ہونے کے بعد اس بات اہم فیصلے کریں گے اور ہوسکتا ہے کہ صوبے بھر کی جامعات کو اس قسم کے دوروں سے روک دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا کام طلبہ کو پکنک پر لے جانا نہیں ہے ویسے بھی موسم سرد تھا اور اس موسم میں سمندر پر جانے کا کوئی جواز نہیں تھا۔