بدقسمت ……
ایک بوڑھا آدمی کھلے مین ہول میں گر گیا۔
لوگ اردگرد جمع ہو کر تبصرے کرنے لگے۔
ایک صحافی نے زخمی کو مخاطب کیا:
میں اس ناانصافی کی خبر اپنے چینل پر نشر کرونگا۔
وکیل سامنے آیا: میں آپ کا کیس مفت لڑوں گا۔
ڈاکٹر بولا: آپ کا علاج بلامعاوضہ کیا جائے گا۔
اپوزیشن لیڈر بڑی سی گاڑی میں آیا، اور زخمی کو تسلی دی:
بے فکر رہیں، ہم آپ کے حق میں ریلی نکالیں گے۔
میئر کی بھی آمد ہوگئی، جس نے افسوس کا اظہار کیا
اور تفتیشی کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔
کچھ دیر میں مجمع چھٹ گیا، اور سب گھروں کو لوٹ گئے،
البتہ بوڑھا اب بھی…مین ہول میں پڑا کراہ رہا ہے۔