• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی قذافی ٹاؤن، گھر کے اندر مسلح ملزمان کی فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لانڈھی قذافی ٹاؤن میں گھر کے اندر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ محمد ارشد ولد محمد صدیق اور 27 سالہ صائمہ بی بی عرف سونیا زوجہ محمد ارشد کے ناموں سے ہوئی ہے ،پولیس نے بتایا کہ دونوں نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی ،خاتون کی محمد ارشد سے دوسری جبکہ محمد ارشد کی خاتون سے تیسری شادی تھی،ایس ایچ او کے مطابق دونوں کو خاتون کے سابق شوہر حسن علی اور مقتول محمد ارشد کی دوسری بیوی کے باپ عبد النبی نے مل کر فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گئے ،ایس ایچ او کے مطابق واقعہ میں ملوث ایک ملزم عبدالنبی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو مقتول کی دوسری بیوی کا باپ ہے جبکہ ملزم حسن علی کی تلاش جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید