کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ اولیاء کرام نے روحانی،ایمانی اور معاشرتی میدان میں انقلاب بر پا کیا،علامہ مصلح الدین صدیقی نے گھر محلہ میں محافل،مساجد و مدارس میں خطابت و تدریس کے ذریعے دین کی بہترین تبلیغ و اشاعت کی،میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازارمیں علامہ حافظ قاری محمد مصلح الدین صدیقی قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے 44ویں سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس خانقاہ کا پیغام صرف محبت ہے،یہاں سے رشدو ہدایت کا سلسلہ جاری رہے گا،محفلِ عرس میں مفتی تاج نواب قادری،سید رفیق شاہ،علامہ شوکت حسین سیالوی،مولانا سید محمدمکرم اشرف الجیلانی نے بھی خطاب کیا،خطیب بغداد فضیلت الشیخ علی نے اختتامی دعا کروائی۔