• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرف گوٹھ سے ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث گینگ کے 4 کارندے گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز سندھ نے اشرف گوٹھ گلشن معمار سے ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث گینگ کے 4کارندوں افغان باشندوں عباس محمد ولد علی جان، نور محمد عرف شینا ولد خان محمد جبکہ عزت امیر ولد محمد امیر اور امداد علی ولد محمد شہمیر کر گرفتار کرکے 2 30بور پستول ، ایک نائن ایم ایم پستول، 57مختلف اقسام کا ایمونیشن، 75 گرام حشیش، 24 گرام آئس، 26 گرام ہیروئن، 57چھینے گئے موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ، ایک لیپ ٹاپ، تین سی سی ٹی وی کیمرے اور نقد رقم برآمد کر لی،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان اشرف گوٹھ، نیو کراچی اور سرجانی میں ڈکیتی٫ منشیات فروشی اور چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید