• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منعم ظفر کی معصوم بچے کی نماز جنازہ میں شرکت، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سانحہ نیپا چورنگی میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچے کی شاہ فیصل کالونی میں ہونے والی نماز جنازہ میں شرکت کی،اور بچے کے اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت اور معصوم بچے کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن کی نا اہلی کی شدید مذمت کی اور اعلان کیا کہ حکومتی بے حسی، کے ایم سی، قابض میئر اور واٹر کارپوریشن کی نا اہلی کے خلاف منگل 2دسمبر کو شام4بجے نیپا چورنگی، سانحے کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، قابض میئر کی بدترین کارکردگی اور نا اہلی اہل کراچی کے لیے عذاب ِ جان بنی ہوئی ہے، کے ایم سی، قابض میئر اور واٹر کارپوریشن شہر میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن تک نہ لگا سکے،نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع ائیر پورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکریٹری صہیب احمد و دیگر نے بھی شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید