• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال، فلیٹ میں گیس دھماکہ، ماں اور بیٹا جھلس کر زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کے فلیٹ میں گیس دھماکے میں ماں اور بیٹا جھلس کر زخمی ہوگئے،پورٹ قاسم اور گرومندر کے قریب بھی آگ لگ گئی،ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گلشن اقبال بلاک 16 میں قائم رہائشی عمارت میں سلنڈر پھٹنے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور فائر ٹینڈر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور فلیٹ میں موجود 60 سالہ خاتون اور اس کے بیٹے 25 سالہ حسن کو نکال کر فوری طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال منتقل کر دیا جبکہ عملے نے سخت جدوجہد کے بعد فلیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا،پولیس کے مطابق دھماکا سلنڈر پھٹنے کا بتایا گیا ہے جبکہ دھماکے اور آگ لگنے سے فلیٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے ، دریں اثنا پورٹ قاسم کے قریب چاول گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچیں ،انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ گودام میں موجود تمام افراد کو بروقت باہر نکال لیا گیا تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق گودام کی چھت پر ویلڈنگ کا کام جاری تھا کہ اچانک چنگاری نیچے موجود سامان پر جاگری جس کے باعث آگ بھڑک اُٹھی، ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق پانچ سے چھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پر قابو پایا گیا ، علاوہ ازیں گرومندر نزدبنوری ٹاون میں فوٹو اسٹیٹ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آدھےگھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پا لیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید