• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، لائنز ایریا میں بچت بازار سے متعلق حکم امتناع میں توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لائنز ایریا میں بچت بازار کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر فریقین کو طلب کرتے ہوئے بچت بازار سے متعلق حکم امتناع میں بھی توسیع کردی،عدالت نے سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ہر سال ٹھیکیدار باقاعدگی سے اس کا چالان جمع کراتا ہے، کچھ افراد نے بچت بازار لگانے سے روک دیا تھا ، ہم نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام سے اجازت لی تھی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید