کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ گز شتہ روز گلشن اقبال میں تین سالہ بچے کے کھلے گٹر میں گر نے کے واقعے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے، افسوس کا مقام ہے کہ انسانی جانیں ضا ئع ہورہی ہیں حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اربوں روپے کے ترقیاتی بجٹ کے بعد بھی کراچی کی تمام شاہراہیں اور نالے بلدیاتی اداروں کی توجہ کا انتظار کر ہے ہیں اگر عوامی نمائندے گٹروں کے دھکن بھی نہیں لگا سکتے تو انہیں عوامی خدمت کے نعرے سے دستبردار ہوجاناچائیے۔