کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں دعوت اسلامی انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 7روزہ بین الااقوامی سنتوں بھرا اجتماع پیر یکم دسمبر کی شب امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس قادری کے مدنی مذاکرےاورسنتوں بھرے بیان پر اختتام پذیر ہو گیا ، اجتماع میں کم وبیش 65 سے زائد ممالک سے آئے ہوئے علمائے کرام، مبلغین ، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ، طلباء، بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسولﷺ نےشرکت کی، بین الاقوامی اجتماع میں مختلف شعبہ جات کی جانب سے اسٹالز بھی لگائے گئے تھےجہاں موجودذمہ دار اپنے شعبوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرتےرہے۔