• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کے قتل کا مقدمہ میئر کیخلاف درج کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ معصوم بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونےکی ذمہ دار ی جعلی میئر مرتضیٰ وہاب پر عائد ہوتی ہے لہذافوری مئیر کرا چی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے،شہر میں انفرا اسٹرکچر کی بدترین صوتحال ٹوٹی سڑکیں اور کھلے مین ہولز آئے دن حاد ثا ت کا باعث بن رہی ہیں، میئر کراچی اور متعلقہ محکمے شہریوں کی بنیادی حفاظتی ضروریات پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں،دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی،علامہ مقصود علی ڈومکی اور دیگر نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیاہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید