کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے 27 ویں ترمیم اور آئینی عدالتوں کے ججز کی تقرری کے خلاف درخواست میں وفاقی آئینی ججز کو فریق بنانے کے نکتے پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے ججز کو فریق بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ججز سے متعلق ریمارکس بھی حذف کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزار ججز کے نام نکال کر 10 یوم میں ترمیمی درخواست جمع کروا سکتے ہیں، اگر مقررہ وقت میں ترمیمی درخواست جمع نہ ہوئی تو درخواست عدم پیروی پر طے کرنے کے لئے مقرر جائے گی۔