کراچی(اسٹاف رپورٹر) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کے جاں بحق ہونے پر کراچی کے عوام میں گہری تشویش اور دکھ پایا جارہا ہے ،میئر کراچی اور حکومت سندھ بتائے معصوم بچے کا خون کس کے ہاتھ میں تلاش کیا جائے ،کھلے مین ہول کی وجہ سے ایکسیڈنٹ معمول بن چکے ہیں ۔