کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے تحت علوم شرقیہ کے امتحانات برائے سال 2025 پیر 8دسمبر سے شروع ہو رہے ہیں ، طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں، طلباء وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کی صورت میں 5دسمبر کو کمرہ نمبر 15 بلاک A میں اپنے امتحانی فارم کی اصل رسید کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں۔