فکراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ کھلے گٹروں نے ایک اورخاندان کی زندگی اجاڑدی، میئر پیپلز پارٹی کا ہے، صوبائی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے، انہیں ذمہ داری سے بھاگنے نہیں دیں گے اس نااہلی پر ابراہیم کے قتل کا مقدمہ لیکر عدالت جائیں گے۔