کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں پیر کے روز کانکررز اور اسٹارز نے میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنالی۔ اسٹارزنے انونسیبلز کو 69 رنز سے ہرادیا۔ اسٹارز کی عمیمہ سہیل نے 127 اور سدرہ امین نے93 رنزاسکور کئے۔ دونوں کی 163 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ انونسیبلز کی نتالیہ پرویز نے 84 اور حفصہ خالد نے 65 رنز بنائے۔عمیمہ سہیل عروب شاہ اور سیدہ معصومہ نے دو دو وکٹیں لیں ۔ عمیمہ سہیل پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ کانکررز نے اسٹرائیکرز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ کانکررز کی گل فیروزہ نے 66 اور سائرہ جبین نے 36 رنزبنائے۔ اسٹرائیکرز کی شوال ذوالفقار نے 84 رنز بنائے۔ کانکررز کی ام ہانی نے 31 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔