کراچی(اسٹاف رپورٹر) گھریلو تشدد کیس میں آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کی نیو ساوتھ ویلز کرکٹ کی تاحیات رکنیت ختم کردی گئی انہیں 2015 میں ہال آف فیم اور 2016 میں تاحیات ممبرشپ سے نوازا گیا تھا۔آسٹریلوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ نے سلیٹر کی تاحیات ممبر شپ اور ہال آف فیم کا اعزاز واپس لے لیا ہے۔گھریلو تشدد کیس کے بعد جنرل میٹنگ میں ووٹنگ کے ذریعےیہ فیصلہ کیا گیاتھا۔