کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ رسل کو کچھ روز قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرزنے ریلیز کیا تھا، اب کسی اور فرنچائز سے معاہدہ نہیں کریں گے۔ وہ آئندہ سیزن میں کولکتہ کے ’’پاور کوچ‘‘ ہونگے۔ دیگر عالمی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ان کا کیریئر جاری رہے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں سفر یادگار رہا۔ چھکے، فتوحات اور ایم وی پی ایوارڈز ناقابلِ فراموش لمحات ہیں۔