کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما نے پنجاب کی جانب سے بنگال کے خلاف ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں 12 گیندوں پر نصف سنچری اور32پر سنچری بناڈالی۔ صرف 12 گیندوں میں 50رنز مینز 20 کرکٹ میں کسی بھارتی بیٹر کی مشترکہ طور پر دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔ انہوں نے52 گیندوں پر 148 رنز 16 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ پنجاب نے 5 وکٹوں پر 310 رنز اسکور کیے ، جو سید مشتاق علی ٹرافی کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ حریف ٹیم 9 وکٹوں پر 198 رنز بناسکی۔