• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 پاکستانی کرکٹرز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستان کے 11 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان راج شاہی وارئیرز ، خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کا حصہ بن گئے ہیں۔ احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس ، عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز، ابرار احمد چٹاگانگ رائلز جب کہ صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی نمائندگی کرینگے ۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔