کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پیر کو قذافی اسٹیڈیم میں قائد اعظم ٹرافی کا فائنل دیکھا۔انہوں نے عاقب جاوید اور خرم نیازی سمیت بورڈ کے افسران کے ہمراہ سیالکوٹ اور کراچی بلیوز کے کھلاڑیوں سےملاقات کی اور دونوں ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔